ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمنی جنگ میں متحدہ عرب امارات کا ایک فوجی مارا گیا

یمنی جنگ میں متحدہ عرب امارات کا ایک فوجی مارا گیا

Sat, 18 Feb 2017 12:31:19    S.O. News Service

صنعاء،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے یمن میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کا فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ بات متحدہ عرب امارات کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ فوجی کی ہلاکت آج جمعہ کے روز ہوئی۔ مرنے والے فوجی اہلکار کا نام سارجنٹ نادر مبارک عیسٰی سلیمان بتایا گیا ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کاررائیوں کے لیے قائم اتحاد میں متحدہ عرب امارات سعودی عرب کا قریبی ساتھی ہے۔ یمنی جنگ میں اب تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ تین ملین سے زائد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔


Share: